Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش سے متاثر ہوا جس وجہ سے کوئی نتیجہ سامنے نہیں آ سکا۔ پاکستان کی اننگز کے دوران بارش کی وجہ سے چالیس منٹ تک کھیل رکا رہا تاہم اس کے باوجود اننگز کے درمیان بیس منٹ کا وقفہ لیا گیا جس نے آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کو چراغ پا کر دیا۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرون فنچ نے کہا کہ جب بارش کی وجہ سے میچ میں بریک آ چکی تھی تو ایسے میں اننگز کے دوران بیس منٹ کا وقفہ سمجھ سے بالاتر ہے، ایسی چیزوں کو دیکھنا چاہیے۔
آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ بیس منٹ کی بریک نہ ہوتی تو نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا۔ واضح رہے کہ جس وقت دوسری بارش ہوئی تو آسٹریلوی اننگز کے 3.1 اوورز مکمل ہوئے تھے، اگر آسٹریلوی ٹیم پانچ اوورز کھیل لیتی تو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کی بنیاد پر انہیں کامیابی مل سکتی تھی۔