پاکستان ٹیم کے سینیئر بیٹسمین اسد شفیق کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں پوری تیاری کے ساتھ جا رہے ہیں اور اس مرتبہ بھی اپنی پوری صلاحیتیں بروئے کار لا کر اچھی پرفارمنس کی کوشش کروں گا۔
اسد شفیق نے کہا کہ جن پچز پر ہم ڈومیسٹک کھیل رہے ہیں وہ آسٹریلیا کی پچز سے کافی مختلف ہیں لیکن میں انفرادی طور پر سیمنٹ کی وکٹوں پر پریکٹس کر رہا تھا۔
اسد شفیق نے کہا کہ آسٹریلوی فاسٹ بولرز بہت اچھے ہیں مگر اس کا کوئی خوف نہیں ہے اور اپنی مثبت کرکٹ کھیلوں گا۔ کپتانی کے حوالے سے سینیئر بیٹسمین نے کہا کہ کپتانی کرنا ہر کسی کا خواب ہوتا ہے مگر اظہر علی کو کپتان بنایا گیا ہے، یہ بورڈ کا فیصلہ ہے جو ہم سب کو قبول ہے۔ واضح رہے کہ سرفراز احمد کی موجودگی میں اسد شفیق کو ٹیسٹ کا نائب کپتان بنایا گیا تھا تاہم انہیں کپتانی نہیں دی گئی۔