Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

لیفٹ آرم اسپنر کاشف بھٹی کو دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ آسٹریلیا روانگی سے پہلے گفتگو کرتے ہوئے کاشف بھٹی نے کہا کہ میں دورہ آسٹریلیا کے لیے کافی پرجوش ہوں، ڈومیسٹک میں کافی عرصے سے پرفارم کر رہا ہوں اور پہلی مرتبہ سلیکشن ہوئی ہے تو اسے یادگار بنانے کی کوشش کروں گا۔
کاشف بھٹی نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا میں انہیں موقع ملا تو اپنی سو فیصد پرفارمنس کی کوشش کروں گا اور جس طرح ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنا نام بنایا ہے اسی طرح انٹرنیشنل لیول پر بھی اپنا نام بناؤں گا۔
چوراسی فرسٹ کلاس میچز کھیلنے والے کاشف بھٹی کو 33 سال کی عمر میں موقع ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیر سے موقع ملنے کا دکھ نہیں ہے، میرے بھائی نے مجھے کافی سپورٹ کیا اور میں پہلا کھلاڑی نہیں ہوں کافی پلیئرز ایسے ہی جنہیں تاخیر سے موقع ملا۔