Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی ڈینگی کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں قومی ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔
انہوں نے اپنی فٹنس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اب مکمل فٹ ہوں اور طویل دورانیے کی کرکٹ کھیلنے کیلئے مکمل تیار ہوں۔ فاسٹ بولر نے کہا کہ لمبے قد کی وجہ سے بولنگ میں بہت فائدہ ملتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ساؤتھ افریقہ میں جب کھیلا وہاں اچھی بولنگ کی تھی کیونکہ وکٹ میں باؤنس تھا، آسٹریلیا کی کنڈیشنز بھی ویسی ہی ہوں گے، کوشش کروں گا کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں اور ٹیم کو کامیابی دلاؤں۔
نوجوان فاسٹ بولر نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز سے قبل دو پریکٹس میچز ہیں جس سے کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے میں آسانی ہو گی۔