Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین روہت شرما نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں صرف 9 رنز کی اننگز کھیلی لیکن انہوں نے اس میچ میں منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ روہت شرما 99 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں اور وہ بھارت کی طرف سے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
روہت شرما سے قبل بھارت کی جانب سے سب زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کا اعزاز مہندر سنگھ دھونی کو حاصل تھا جنہوں نے 98 میچز کھیلے ہیں۔ روہت شرما عالمی سطح پر سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے تیسرے کھلاڑی ہیں۔
سب سے زیادہ انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کا اعزاز آل راؤنڈر شعیب ملک کو حاصل ہے جنہوں نے 111 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ شاہد آفریدی اس فہرست میں 99 میچز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔