دراز قامت فاسٹ بولر محمد عرفان کو آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں موقع دیا گیا ہے۔ محمد عرفان نے تین سال بعد قومی ٹیم میں کم بیک کیا لیکن پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں محمد عرفان کی خوب پٹائی ہوئی۔ آسٹریلیا کی 3.1 اوورز کی اننگز میں عرفان نے 2 اوورز کیے جس میں انہوں نے 15.50 کی اکانومی سے 31 رنز دیے۔
محمد عرفان کی ٹیم میں شمولیت پر پاکستانی ٹیم کے سابق ہیڈکوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ محمد عرفان نے کافی عرصے سے انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سال میں محمد عرفان کو زیادہ مواقع اس لیے نہیں ملے کیونکہ ان کی کارکردگی میں تسلسل نہیں تھا۔
مکی آرتھر نے کہا کہ محمد عرفان کے پاس رفتار ہے، باؤنس ہے لیکن وہ اس ٹیم کیلئے زیادہ نہیں کھیل سکتے جبکہ وہ فیلڈنگ بھی بہتر نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ اگر محمد عرفان کو پاکستان ٹیم میں اپنی جگہ برقرار رکھنی ہے تو انہیں بہت اچھا پرفارم کرنا ہو گا۔