Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بابر اعظم نے بطور کپتان پہلے میچ میں ہی کئی ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔ بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے میچ میں 38 گیندوں پر 59 رنز کی اننگز کھیلی اور بطور پاکستانی کپتان پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے۔
باہر اعظم نے سابق کپتان شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑا جنہوں نے 2009 میں سری لنکا کے خلاف بطور کپتان اپنے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 50 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
بابر اعظم نے اپنی نصف سنچری کی بدولت آل راؤنڈر محمد حفیظ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ محمد حفیظ نے 86 اننگز میں دس نصف سنچریاں اسکور کی تھیں جبکہ بابر اعظم نے صرف 34 اننگز میں 11 نصف سنچریاں اسکور کر لی ہیں۔
بابر اعظم وہ واحد کرکٹر ہیں جنہوں نے رواں سال ٹی ٹوئنٹی میں 1500 سے زائد رنز اسکور کیے ہیں۔ ایک سال میں ٹی ٹوئنٹی میں زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کرنے کیلئے بابر اعظم کو 114 رنز درکار ہیں۔