Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

گزشتہ روز بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان 1000واں انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا گیا جس میں مہمان ٹیم نے تاریخ رقم کر دی۔ بھارت کے خلاف بنگلہ دیش نے پہلی مرتبہ مختصر فارمیٹ میں کامیابی حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 9 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے ہیں۔
اس کامیابی سے قبل مسلسل آٹھ میچوں میں بنگلہ دیش کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی اس بہترین کامیابی میں وکٹ کیپر بیٹسمین مشفق الرحیم نے مرکزی کردار ادا کیا۔
پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مشفیق الرحیم نے 60 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی اور وہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
گزشتہ روز بھارت کے خلاف مشفیق الرحیم نے وہ کارنامہ انجام دیا جو وہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 میں نہیں کر سکے تھے۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 میں بھارتی ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف صرف ایک رن سے کامیابی حاصل کی تھی۔