Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے کرکٹ میں اپنے کامیاب سفر کی کہانی لوگوں تک پہنچائی۔ شاہین آفریدی نے اپنی ایک پرانی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ تصویر میرے پہلے کرکٹ ٹرائل کی ہے جو میں نے 2015 میں دیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے ٹراؤزر، شرٹ، جوتے اور ٹوپی اپنے بڑے بھائی سے لی تھیں۔ شاہین آفریدی نے کہا کہ ان ٹرائلز کے بعد مجھے ٹیم میں منتخب کر لیا گیا تھا اور پاکستان انڈر-16 کی ٹیم کا حصہ بنا جس نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کھیلی۔
نوجوان فاسٹ بولر نے کہا کہ اس کے بعد جو ہوا وہ تاریخ کا حصہ ہے۔ انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے تمام لوگوں سے درخواست کی کہ مجھے دعاؤں میں یاد رکھیں۔
یاد رہے کینگروز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے قومی ٹیم آسٹریلیا روانہ ہو گئی اور شاہین آفریدی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔