Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 31 رنز اسکور کرنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان سے میچ کے بعد سوال ہوا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کے نمبرون ہونے کا کیا راز ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ ہم ٹی ٹوئنٹی نمبرون ٹیم اس لیے ہیں کیونکہ ہمارے پاس ٹی ٹوئنٹی کا نمبرون بیٹسمین بابر اعظم ہے۔

محمد رضوان نے میچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر اوورز مکمل ہوتے اور ہم 170-160 رنز اسکور بنا لیتے تو میچ کا نتیجہ کچھ بھی ہو سکتا تھا۔ انہوں نے پچ کے حوالے سے کہا کہ پچ میں ڈبل باؤنس تھا اور کبھی سلو گیند آ رہی تھی۔
محمد رضوان نے مزید کہا کہ دو وکٹیں گرنے کے بعد ہم نے اچھا کم بیک کر لیا تھا، ہماری اننگز میں بھی بارش کی مداخلت کی وجہ سے پریشانی ہوئی اور آسٹریلیا کی مرتبہ بھی ایسا ہی ہوا جس وجہ سے میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا۔