Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کا ڈرافٹ اگلے ماہ منعقد ہو گا جس سے قبل پہلے راؤنڈ کا پِک آرڈر ترتیب دینے کے لیے قذافی اسٹیڈیم میں ایک تقریب منعقد ہوئی جبکہ باقی 17 راؤنڈز کے لیے ایک ماڈل تیار کیا گیا ہے جس کے تحت فرنچائزز اپنے نمبر پر کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی۔
پی ایس ایل فائیو کے ڈرافٹ کے پہلے راؤنڈ میں ملتان سلطانز تیسرے نمبر پر کھلاڑی منتخب کرے گی اور اپنی باری کو لے کر فرنچائز کے مشترکہ مالک علی خان ترین مطمئن دکھائی دے رہے ہیں۔
انہوں نے ٹویٹر پر لکھا کہ پہلے راؤنڈ میں ہم پتیسرے نمبر پر کھلاڑی منتخب کریں گے جو کہ برا نمبر نہیں ہے۔ پی ایس ایل فائیو کا ڈرافٹ 6 اور 7 دسمبر منعقد ہو گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پی ایس ایل کا پانچواں ایڈیشن مکمل طور پر پاکستان میں کروانے کے لیے پرعزم ہے۔