Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان ہونے والی تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستانی ٹیم کے سابق ہیڈکوچ مکی آرتھر نجی اسپورٹس چینل پر بطور کرکٹ ماہر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ مکی آرتھر نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لوگ بہت اچھے ہیں، بطور کوچ میں نے وہاں شاندار تین سال گزارے اور وہ تین سال میرے ساتھ ہمیشہ رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستانی شائقین کرکٹ کی طرف سے ابھی بھی پیغامات ملتے ہیں، ہمیں انگلینڈ اور پوری دنیا میں پاکستانی شائقین کی طرف سے جو سپورٹ ملتی تھی وہ بہت زبردست تھی، پاکستان کے شائقین کرکٹ بہت اچھے ہیں۔
مکی آرتھر نے بابر اعظم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری رائے یہی ہے کہ بابر اعظم اصل چیمپئن ہے، وہ دنیا کے بہترین بیٹسمینوں میں سے ایک ہے، ان کا شمار بھی کوہلی، ولیمسن، اسمتھ اور روٹ والی کلاس میں ہوتا ہے۔