Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

اتوار کے روز لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے پہلے راؤنڈ کیلئے پِک آرڈر ترتیب دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔ پشاور زلمی کی ٹیم پہلے راؤنڈ میں پانچویں نمبر پر کھلاڑی کا انتخاب کرے گی۔ فرنچائز کے مالک جاوید آفریدی نے تقریب کے بعد باقی تمام فرنچائزز کو گڈ لک بولا۔
جاوید آفریدی نے اپنی فرنچائز کے مداحوں کو ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ ہماری ٹیم پہلے راؤنڈ میں پانچویں نمبر پر کھلاڑی منتخب کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پی ایس ایل کا انعقاد تاریخی ہو گا اور میں پورے پاکستان کو مبارکباد دیتا ہوں۔
پِک آرڈر کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید آفریدی نے کہا تھا کہ جب پی ایس ایل کا پہلا فائنل لاہور میں ہوا تھا تو بہت اچھا ماحول تھا اور یقین نہیں آ رہا تھا کہ پی ایس ایل کا فائنل پاکستان میں ہونے جا رہا ہے۔