Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا کے سابق کیپر بیٹسمین روڈ مارش نے اپنی آل ٹائم الیون ٹیم کا انتخاب کر لیا ہے۔ روڈ مارش نے ساؤتھ افریقہ کے بیری رچرڈز اور ویسٹ انڈیز کے گورڈن گرینج کو بطور اوپننگ بیٹسمین ٹیم میں شامل کیا۔ انہوں نے مڈل آرڈر میں آسٹریلیا کے این چیپل، ویسٹ انڈیز کے سر ویو رچرڈز، پاکستان کے جاوید میانداد اور ویسٹ انڈیز کے ہی گیری سوبرز کو منتخب کیا۔
روڈ مارش نے انگلینڈ کے سابق وکٹ کیپر ایلن ناٹ کو بطور وکٹ کیپر ٹیم میں شامل کیا۔ پاکستان کو 1992 کا ورلڈکپ جتوانے والے سابق کپتان عمران خان بھی ان کی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔
انہوں نے آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر ڈینس للی، ویسٹ انڈیز کے اینڈی رابرٹس اور پاکستان کے مایہ ناز سابق لیگ اسپنر عبدالقادر کو بھی اپنی ٹیم میں شامل کیا۔ روڈ نے اپنی آل ٹائم الیون کی قیادت کے لیے این چیپل کو منتخب کیا۔