Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مہمان ٹیم نے فتح حاصل کر کے پانچوں کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو میزبان ٹیم مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔
کولن ڈی گرانڈہوم 55 اور مارٹن گپٹل 33 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔ انگلینڈ کی طرف سے ٹام کرن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے انگلینڈ کے ٹاپ آرڈر نے زبردست کارکردگی دکھائی اور تین وکٹوں پر 139 رنز اسکور کیے۔
اس کے بعد وکٹوں کی ایسی جھڑی لگی کہ مہمان ٹیم کی یقینی فتح شکست میں بدل گئی۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم بیس اوورز میں سات وکٹوں پر 166 رنز ہی بنا سکی۔ لوکی فیرگوسن اور بلیئر ٹکنر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔