Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قائد اعظم ٹرافی 2019 کے چھٹے راؤنڈ کا آغاز ہو گیا ہے۔ سینٹرل پنجاب اور ناردرن کی ٹیمیں فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہیں۔ سینٹرل پنجاب نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پوری ٹیم پہلے ہی روز 226 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ احمد شہزاد نے 55، عمر اکمل نے 52 اور سلمان بٹ نے 41 رنز اسکور کیے۔
ناردرن کی طرف سے سب سے زیادہ وکٹین لیف آرم اسپنر نعمان علی نے حاصل کیں۔ انہوں نے سینٹرل پنجاب کے آٹھ کھلاڑیوں کو پویلین واپسی کا راستہ دکھایا۔ نعمان علی نے سلمان بٹ، احمد شہزاد، عمر اکمل، کامران اکمل، محمد سعد، ظفر گوہر، بلال آصف اور احسان عادل کا شکار کیا۔
جواب میں دوسرے روز کھیل کے وقفے تک ناردرن نے 6 وکٹوں پر 134 رنز بنا لیے تھے۔ سینٹرل پنجاب اور ناردرن کی ٹیمیں پہلے مرحلے میں بھی ٹکرا چکی ہیں جہاں سینٹرل پنجاب کی ٹیم کامیاب ہوئی تھی۔ سینٹرل پنجاب کی ٹیم نے اس میچ میں ایک اننگز اور 100 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔