Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

نوجوان اوپننگ بیٹسمین سمیع اسلم قائد اعظم ٹرافی 2019 میں سدرن پنجاب کی ٹیم کا حصہ ہیں۔ رواں سیزن میں سمیع اسلم شاندار فارم میں نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے قائد اعظم ٹرافی کے پہلے میچ میں سینٹرل پنجاب کے خلاف پہلی اننگز میں ناقابل شکست 243 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ وہ دوسری اننگز میں 50 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔
اس کے بعد سمیع اسلم نے پانچویں میچ میں ناردرن ٹیم کے خلاف رواں سیزن میں اپنی دوسری سنچری اسکور کی۔ سدرن پنجاب کی ٹیم قائد اعظم ٹرافی 2019 میں اپنا چھٹا میچ بلوچستان کے خلاف کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں کھیل رہی ہے۔
سمیع اسلم بلوچستان کے خلاف دوسرے روز 168 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کرکٹ ماہرین کا خیال ہے کہ نوجوان اوپننگ بیٹسمین کم بیک کے حقدار ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی طرف سے 13 ٹیسٹ میچز کھیل رکھے ہیں۔