Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مشترکہ مالک علی خان ترین پاکستان کرکٹ میں نئے ٹیلنٹ کو ہر پلیٹ فارم پر سراہتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ آئندہ سال ہونے والے پی ایس ایل کے لیے ان کی نظریں کراچی کنگز کے نوجوان بولر عمر خان پر مرکوز ہیں۔
ٹویٹر پر ایک سوال کے جواب میں علی ترین کا کہنا تھا کہ اگر کراچی کنگز عمر خان کو ریلیز کر دے تو وہ پارٹی کریں گے۔ اس جواب سے علی ترین نے عمر خان کو ملتان سلطانز میں شامل کرنے کا واضح عندیہ دیا ہے۔
اس سے پہلے بھی کئی مواقعوں پر علی خان ترین، عمر خان کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے کی دلچسپی کا اظہار کر چکے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے اور تبادلہ کرنے کا وقت شروع ہو چکا ہے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ کراچی کنگز عمر خان کو ریلیز کرے گی یا پھر علی ترین کی عمر خان کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے کی خواہش دل میں ہی رہ جائے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا آغاز پاکستان میں فروری سے ہو گا۔