Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے لیے پِک آرڈر کی ترتیب طے ہونے کے بعد پی ایس ایل کی ٹرانسفر اور ریٹینشن ونڈو باضابطہ طور پر کھول دی گئیں ہیں۔ پالیسی کے مطابق رواں سال ہر فرنچائز گزشتہ ایڈیشن میں شامل زیادہ سے زیادہ آٹھ کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں برقرار رکھ سکتی ہے اور اس سال بھی ہر فرنچائز کے 16 رکنی اسکواڈ میں پانچ غیرملکی پلیئرز شامل ہوں گے۔
رواں سال ہونے والے پی ایس ایل میں وائلڈ کارڈ پِک کا قانون متعارف کروایا گیا ہے جس کے مطابق پی ایس ایل ڈرافٹ کے ڈائمنڈ اور گولڈ راؤنڈ کے دوران فرنچائز چاہے تو کسی ایک کھلاڑی کا انتخاب اس کی مقررہ کیٹگری سے اوپر لے جا کر بھی کر سکتی ہے۔
چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں ہر لمحہ جدت لانے کے لیے پی سی بی کی کاوش جاری ہے، اسی لیے وائلڈ کارڈ پِک قانون کی صورت میں نیا اضافہ کرکٹ دیکھنے والوں اور ٹیموں کے لیے مزید حوصلہ افزائی کا باعث بنے گا۔