Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ملتان سلطانز کے مشترکہ مالک علی ترین نے لاہور قلندرز کی جانب سے گراس روٹ پر کیے جانے والے کاموں کی تعریف کی ہے۔ اپنے انٹرویو میں علی ترین نے کہا کہ لاہور قلندرز نے ہمیشہ گراس روٹ پر ہونے والے کاموں میں برتری حاصل کی مگر اب وہ چاہتے ہیں تمام فرنچائزز ایسے کام کریں اور ویمن کرکٹ کو بھی فروغ دیں۔
انہوں نے کہا کہ بیٹل آف قلندرز بھی لاہور قلندرز کی جانب سے بہترین آئیڈیا ہے اور وہ اس میں ماڈل ٹاؤن کی ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہیں کیونکہ وہ خود وہاں رہائش پذیر ہیں۔
علی ترین نے کہا کہ بیٹل آف قلندرز میں اچھے پلیئرز کھیل رہے ہیں، اس میں کھیلنے والے بولرز ابھی سے اسی کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کروا رہے ہیں جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ آگے جا کر لاہور قلندرز کی ٹیم کتنی مضبوط ہو سکتی ہے۔