بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سورو گنگولی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے کپتان تبدیل کرنے کا تاثر مسترد کر دیا۔ روہت شرما انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ اور آئی پی ایل میں قیادت کرتے ہوئے موجودہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے بہت اچھا ریکارڈ رکھتے ہیں۔ روہت شرما کے مداح اور ان کی حمایت کرنے والے انہیں کپتان بنانے کی بات کرتے رہتے ہیں۔
سورو گنگولی نے ایسا کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ گنگولی سے سوال ہوا کہ مختلف فارمیٹ کے لیے کیا مختلف کپتان رکھے جا سکتے ہیں؟ جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس چیز پر بات کرنے کی ابھی گنجائش نہیں ہے اور نہ ہی ہمارے ذہن میں ایسا کوئی پلان ہے، ویرات کوہلی بھارتی ٹیم کے کپتان ہیں اور وہی رہیں گے۔
واضح رہے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ویرات کوہلی کی عدم موجودگی میں روہت شرما بھارتی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں اور انہیں پہلے میچ شکست ہوئی ہے۔