بنگلہ دیش کی ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف دوسرے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کر کے سیریز برابر کر دی۔ قومی ویمن ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے 48.4 اوورز میں 210 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی تھی۔ ناہیدہ خان 63 رنز کی اننگز کھیل کر سب سے نمایاں بیٹر رہیں۔
دوسری اننگز میں قومی ٹیم نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کر کے میچ میں کم بیک کیا اور 29 رنز پر مہمان ٹیم کی دو پلیئرز کو آؤٹ کیا لیکن فرگانہ حق کی نصف سنچری نے بنگلہ دیش کو کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔
مڈل آرڈر بیٹر فرگانہ نے 67 رنز کی اننگز کھیلی اور بنگلہ دیش ویمن ٹیم نے ایک گیند پہلے 211 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔ پہلے ایک روزہ میچ میں قومی ویمن ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف 30 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔