Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹیسٹ ٹیم میں شامل دس کھلاڑی آسٹریلیا پہنچ چکے ہیں۔ آسٹریلیا روانگی سے قبل فاسٹ بولر محمد عباس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں محمد عامر اور وہاب ریاض کی عدم موجودگی سے میری ذمہ داری بڑھ گئی ہے۔ موجودہ ٹیسٹ اسکواڈ میں محمد عباس سب سے تجربہ کار فاسٹ بولر ہوں گے۔
محمد عباس کا کہنا ہے کہ اپنی لائن اور لینتھ کی مدد سے آسٹریلیا کی پچز پر اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کروں گا۔ فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ اس دورہ سے قبل اپنی فٹنس پر بہت محنت کی ہے، مکمل فٹ ہوں، امید ہے سیریز میں اچھی بولنگ کروں گا اور دونوں ٹیموں کا اچھا مقابلہ ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ یو اے ای میں ایک ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹیں لینے والا واحد بولر ہوں، آسٹریلیا کی کنڈیشنز بولرز کیلئے اچھی ہوتی ہیں وہاں بھی ٹیم کو کامیابی دلاؤں گا۔ محمد عباس نے مزید کہا کہ جس چیز میں مجھے مہارت حاصل ہے وہ نوجوان فاسٹ بولرز کو بھی سکھاؤں گا۔