Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ 2019 کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے ساؤتھ افریقی کرکٹر ہاشم آملہ کو مزانسی سپر لیگ میں کوچنگ کی ذمہ داری مل گئی ہے۔ مزانسی سپر لیگ میں ہاشم آملہ کیپ ٹاؤن بلٹز ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ ہوں گے۔ ہاشم آملہ کو مزانسی سپر لیگ کے ڈرافٹ میں بطور کھلاڑی شامل کیا گیا لیکن انہوں نے لیگ میں بطور بیٹسمین کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔
گزشتہ روز کیپ ٹاؤن بلٹز انتظامیہ کی جانب سے تصدیق کی گئی کہ ہاشم آملہ ان کی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ ہوں گے۔ کیپ ٹاؤن بلٹز کے ابتدائی دو میچوں میں ہاشم آملہ ٹیم کے ساتھ ہوں گے جس کے بعد وہ ٹی ٹین لیگ کھیلنے ابوظہبی جائیں گے اور پھر 25 نومبر کو اپنی ٹیم کو جوائن کریں گے۔ مزانسی سپر لیگ میں کیپ ٹاؤن بلٹز کے کپتان کوئنٹن ڈی کوک ہوں گے۔
#Mzansi Super League#Cape Town Blitz