Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے مختصر فارمیٹ میں اپنا ڈیبیو 7 ستمبر 2016 کو انگلینڈ کے خلاف کیا تھا۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بابر اعظم نے ان گزشتہ تین سالوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ بابر اعظم کے ڈیبیو کے بعد دنیا کا کوئی بھی بیٹسمین ان سے آگے نہیں آ سکا ہے۔
بابر اعظم ستمبر 2016 سے اب تک ٹی ٹوئنٹی میں سب سے بہترین اوسط کے ساتھ زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین ہیں۔ انہوں نے 34 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 51.88 کی اوسط سے 1349 رنز اسکور کیے ہیں۔ بابر اعظم کے ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کے بعد دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ ہیں جنہوں نے 1178 رنز بنائے ہیں۔
اس فہرست میں 1088 رنز کے ساتھ روہت شرما تیسرے اور 1038 رنز بنا کر شیکھر دھون چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ کولن منرو ستمبر 2016 سے ٹی ٹوئنٹی میں زیادہ رنز اسکور کرنے والے پانچویں بیٹسمین ہیں جنہوں نے 964 رنز بنائے ہیں۔