Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے لیے ڈرافٹ ہونے سے پہلے ہی ملتان سلطان کے مالک علی خان ترین نے اپنی سلیکشن پالیسی کا اظہار سوشل میڈیا پر کردیا. علی ترین نے اپنی پالیسی بتاتے ہوئے کہا کہ ملتان سلطان اپنے کھلاڑیوں کو اعدادوشمار کے مطابق منتخب کرے گی.
علی ترین نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہماری ڈرافٹ ٹیم میں تین سینیئر ڈیٹا اینالسٹ شامل ہوں گے جو ٹیم کو منتخب کریں گے وہ تینوں ڈیٹا اینالسٹ غیر جانبداری سے اپنے فرائض انجام دیں گے. ملتان سلطان کے اونر علی خان ترین کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی پلیئر اس وقت تک ٹیم میں شامل نہیں ہوگا جب تک تینوں اینالسٹ ایک کھلاڑی پر متفق نہ ہوجائیں. واضح رہے کہ پی ایس ایل کے ڈرافٹ کی تاریخ کا اعلان ہوچکا ہے پی ایس ایل ٹیموں کی سلیکشن چھ اور سات دسمبر کو ہوگی.