آئندہ سال ہونے والی انڈین پریمیر لیگ کی پلیئرز نیلامی کا انعقاد 19 دسمبر کو کلکتہ میں ہوگا. آئی پی ایل عموماً ہر سال اپریل اور مئی میں شیڈول ہوتی ہے. اس ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی سلیکشن کا عمل پہلی بار کلکتہ میں ہوگا جو کہ شاہ رخ خان کی ٹیم کلکتہ نائٹ رائیڈرز کا ہوم گراؤنڈ بھی ہے. ڈرافٹ روائتی طور پر بنگلور میں منعقد ہوتے ہیں. آئی پی ایل گورننگ کونسل کے فیصلے کے مطابق اس مرتبہ فرنچائزز اپنی ٹیمیں بنانے کے لیے 85 کروڑ روپے تک خرچ کرسکتی ہیں جو کہ گزشتہ سیزن کے مقابلے میں تین کروڑ زیادہ ہے. اس سال آخری مرتبہ روائتی طور پر ٹیموں کا انتخاب ہوگا اور اگلے سال نئے سرے سے تمام کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے مکمل طور پر نئی ٹیمیں بنائی جائیں گی اس عمل کو میگا ڈرافٹ کانام دیا گیا ہے.