Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آئی پی ایل انتظامیہ نے لیگ میں نو بال تنازعات سے بچنے کے لیے نیا طریقہ ڈھونڈ لیا اب نو بال کو مانیٹر کرنے کے لیے الگ سے امپائر تعینات کیا جائے گا. آئی پی ایل گورننگ کونسل میں فیصلہ کیا گیا کہ نو بال کو مانیٹر کرنے کے لیے الگ ٹی وی امپائر تعینات کیا جائے اور اس کا تعلق تھرڈ یا فورتھ امپائر سے نہیں ہوگا. اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ پہلے یہ تجربہ سید مشتاق علی ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں آزمایا جائے آئی پی ایل میں ویرات کوہلی کی رائل چیلنجرز بنگلور اور ایم ایس دھونی کی کنگز الیون پنجاب کے ساتھ نو بال تنازعات ہوچکے ہیں. گزشتہ برس ہوئے تنازع پر ویرات کوہلی نے یہ بھی کہا کہ ہم آئی پی ایل کھیل رہے ہیں نہ کہ کلب لیول کا ٹورنامنٹ جبکہ نو بال تنازع پر ہی چنئی کے کپتان ایم ایس دھونی ڈگ آؤٹ سے گراونڈ میں چلے آئے تھے