Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کی جیت کا کریڈٹ اسٹیو اسمتھ کو دے دیا۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ میچ ہمارے حق میں ہوسکتا تھا مگر اسٹیو اسمتھ نے زبردست کھیل کر میچ ہم سے دور کردیا۔ بابر اعظم نے بیٹنگ کے دوران پاور پلے میں بار بار ناکامی پر افسوس کا اظہار کیا کہا کہ پاور پلے میں بیٹسمین جلد آوٹ ہورہے ہیں اس لیے انھیں وکٹ پر رک کر لمبا کھیلنا پڑتا ہے۔
بابر اعظم افتخار احمد کی اننگز پر خوش نظر آئے اور ان کی اننگز کی تعریف کی۔ اپنی انفرادی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ تین چار سالوں سے آسٹریلیا آرہا ہوں، یہاں کھیلنے میں بہت مزہ آتا ہے۔ دوسری جانب ایرون فنچ نے بھی اسٹیو اسمتھ کی تعریف کی تاہم وہ آخری اوورز میں بولرز کی پرفارمنس سے مطمئین نظر نہیں آئے۔