Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ڈومیسٹک کرکٹ کے ہیرو اور رنز کے انبار لگانے والے آصف علی انٹرنیشنل کرکٹ میں اب تک بری طرح فلاپ ہیں اور پچیس میچز کھیلنے کے باوجود اب تک خاطر خواہ پرفارمنس کا مظاہرہ نہیں کرسکے ہیں ۔ آصف علی نے اپریل دو ہزار گیارہ میں ڈیبیو کیا تو کہا گیا کہ پاکستان کو جس فنیشر کی تلاش تھی وہ مل گیا ہے مگر تقریباٍ دو سال گزرنے کے باوجود وہ اپنی صلاحیت ثابت نہ کرسکے اور مکمل طور پر ناکام ہوگئے۔
آصف علی اب تک پچیس ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں اور صرف انیس کی اوسط سے اب تک تین سو اکتیس رنز بناسکے ہیں۔ سری لنکا کے خلاف بھی وہ ناکام ہوئے تھے تاہم نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں اچھی پرفارمنس کے بعد انھیں منتخب کیا گیا لیکن آسٹریلیا میں آکر آصف نے ناکامیوں کی روایت برقرار رکھی۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں گیارہ اور دوسرے میں صرف چار رنز بناسکے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ منیجمنٹ انھیں مزید کتنے مواقع دیتی ہے ۔