Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بنگلا دیش اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں مہمان ٹیم نے بھارت کو ٹی ٹوئنٹی میں پہلی مرتبہ شکست دی تھی، بھارتی ٹیم کے سابق آل راونڈر یوراج سنگھ نے بھارتی سلیکشن کمیٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ سلیکشن کمیٹی کی حکمت عملی جدید کرکٹ کے معیار پر پورا نہیں اتر رہی
یوراج سنگھ کہتے ہیں سلیکشن کمیٹی کا کام آسان نہیں ہوتا کمیٹی کی ذمہ داری ہے کہ ہر کھلاڑی کو ٹیم میں مسلسل موقع دیں انہوں نے کہا صرف دو تین میچز کھیل کر کوئی کرکٹر بڑا کھلاڑی نہیں بن سکتا، یوراج سنگھ نے وجے شنکر کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ٹیم میں شامل کیا گیا تھا لیکن انہیں مکمل موقع دیئے بغیر ہی ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا، یوراج سنگھ مزید کہتے ہیں کہ کھلاڑی کو ان کے برے وقت میں سپورٹ کرنا چاہئے جو موجودہ سلیکشن کمیٹی نہیں کر رہی بھارتی ٹیم کیلئے اب بہتر سلیکشن کمیٹی کی ضرورت ہے