قومی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف ابتدائی دو ٹی ٹوئنٹی میچوں میں کامیابی نہیں مل سکی ہے لیکن ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا آسٹریلیا کے خلاف زبردست کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، بابر اعظم نے پہلے میچ میں 38 گیندوں پر 59 رنز اسکور کئے تھے جبکہ دوسرے میچ میں بھی کپتان نے نصف سینچری اسکور کی، بابر اعظم کا آسٹریلوی ٹیم کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں ریکارڈ دیکھا جائے تو بہت شاندار ہے، بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف پانچ ک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں جس میں انہوں نے چار میں سنچریاں اسکور کی ہے بابر اعظم نے کینگروز کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 90.66 کی اوسط سے 272 رنز اسکور کئے ہیں اور ان کا بہترین اسکور 68 کا رہا ہے، بابر اعظم نے دوسرے میچ میں نصف سینچری کے ساتھ 2019ء میں ٹی ٹوئنٹی میں اپنے 1600 رنز بھی مکمل کرلیے ہیں اور رواں سال وہ ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین ہیں