Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے ابتدائی دونوں میچوں میں ناکام ہوئے ہیں، پہلے میچ میں فخرزمان پہلی گیند پر صفر پر آؤٹ ہوئے اور دوسرے میچ میں سات گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد دو رنز بنا کر پیٹ کمنز کا شکار بنے، فخر زمان نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں گزشتہ ایک سال سے انتہائی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، گزشتہ 12 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں فخر زمان کی پرفارمنس پر نظر ڈالی جائے تو انہوں نے 9.16 کی اوسط سے صرف 110 رنز اسکور کئے ہیں ان 12 اننگز میں جارح مزاج اوپننگ بیٹسمین کا اسٹرئیک ریٹ بھی 106.79 کا رہا ہے، فخز زمان نے مختصر فارمیٹ میں آخری مرتبہ نصف سینچری جولائی 2018 میں آسٹریلیا کے خلاف اسکور کی تھی زمبابوے آسٹریلیا اور پاکستان کی ٹرائنگولر سیریز کے فائنل میں 91 رنز بنا کر ٹیم کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا تھ