Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آئی سی سی رینکنگ کی نمبر ون ٹیم پاکستان نے سال 2019ء میں مختصر فارمیٹ میں مایوس کن کارکردگی پیش کی ہے، 2016ء سے 2018ء تک قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم نے 33 میچز کھیلے تھے جہاں 29 مقابلوں میں قومی ٹیم نے کامیابی حاصل کی تھی اور صرف چار میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن 2019ء میں قومی کی پرفارمنس کا گراف تیزی سے نیچے گیا،
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم نے رواں سال 9 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں ان 9 میچوں میں صرف ایک مرتبہ فتح پاکستان ٹیم کا مقدر بنی اور سات میچوں میں شکست کا کڑوا گھونٹ پینا پڑا جبکہ ایک میچ غیر نتیجہ رہا، رواں سال ٹی ٹوئنٹی میچوں پاکستان کو ساؤتھ افریقہ سے دو میچوں میں شکست ہوئی تین میچ سری لنکن ٹیم سے ہوم گراؤنڈ پر ہارے ایک میچ میں انگلینڈ کیخلاف شکست ہوئی اور ایک میں آسٹریلیا کے خلاف ناکامی کا سامنا کرنا پڑا