Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کپتان کے علاوہ ٹاپ آرڈر بیٹسمین ایک مرتبہ پھر ناکام ہوئے لیکن نمبر چھ پر بیٹنگ کرنے والے افتخار احمد نے شاندار اننگز کھیل کر آسٹریلیا کو ایک مناسب ہدف دینے میں اہم کردار ادا کیا، افتخار احمد 12ویں اوور میں بیٹنگ کرنے آئے اور انہوں نے 34 گیندوں پر 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 62 رنز اسکور کئے، افتخار احمد کی یہ اننگز آسٹریلوی سرزمین پر نمبر چھ پر کھیلتے ہوئے سب سے بڑی اننگز تھی اس سے قبل 2011ء میں ایرون فنچ نے نمبر چھ پر بیٹنگ کرتے ہوئے 53 رنز کی اننگز کھیلی تھی، افتخار احمد کو اب تک 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بیٹنگ کرنے کا موقع ملا ہے جس میں چار مرتبہ وہ ناٹ آوٹ رہے ہیں انہوں نے 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 156.7 کے اسٹرئیک ریٹ سے 105 رنز اسکور کئے ہیں، افتخار احمد نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم نے 10 سے 15 رنز کم بنائے تھے انہوں نے کہا کہ امید تھی کہ میچ جیت جائیں گے لیکن اسٹیو اسمتھ نے شاندار اننگز کھیل کر آسٹریلیا کو کامیابی دلادی، اپنی بیٹنگ پوزیشن کے حوالے سے افتخار احمد نے کہا کہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق کھیلوں گا نمبر کوئی بھی ہو کوشش ہوگی رنز اسکور کروں، ایک سوال پر افتخار نے بتایا کہ مصباح الحق ہمیشہ کہتے ہیں 180 سے زائد رنز کرنے ہیں اور مثبت انداز میں کھیلنے کا مشورہ دیتے ہیں