Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بورڈ آف کنٹرول فور کرکٹ اِن انڈیا (بی سی سی آئی) کے نومنتخب صدر سورو گنگولی کا سوشل میڈیا پر 2018 کا ایک انٹرویو دوبارہ وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے دورہ پاکستان کی یادیں تازہ کی ہیں۔ اپنے اس انٹرویو میں سورو گنگولی نے کہا تھا کہ پاکستان کا دورہ کر کے مجھے بہت اچھا لگا، وہ مجھے الگ ہی ملک لگا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ہر جگہ کرکٹ کھیلی لیکن پاکستان مجھے زیادہ اچھا لگا کیونکہ ہمارا کلچر تقریباََ ایک جیسا ہے اور اگر ہم لاہور جائیں تو ایسا لگتا ہے جیسے آپ دہلی میں ہیں۔ سابق کرکٹر نے بتایا کہ پاکستان کے لوگ بہت اچھے ہیں جن میں کرکٹ کے لیے پاگل پن ہے۔
بھارت نے 2006 کے دورہ پاکستان پر 1-4 سے ون ڈے سیریز جیتی تھی جبکہ ٹیسٹ سیریز میں مہمان ٹیم کو 0-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔