Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آئندہ ایڈیشن کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔ پانچویں ایڈیشن کے ڈرافٹ کے لیے پِک آرڈر جاری کر دیا گیا ہے۔ کھلاڑیوں کے تبادے اور ٹیم میں برقرار رکھنے کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے۔
اس کے علاوہ فرنچائزز کی جانب سے کوچنگ پینل میں تبدیلیوں کا آغاز بھی ہو گیا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کو دو مرتبہ پی ایس ایل کی ٹرافی جتوانے والے ڈین جونز کو ہیڈکوچ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مکی آرتھر آئندہ سیزن میں کراچی کنگز کے کوچ نہیں ہوں گے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کی جگہ یہ ذمہ داری ڈین جونز کو سونپی جائے گی جن کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہیڈکوچ کے عہدے سے سبکدوش کیا ہے۔
ملتان سلطانز کے مشترکہ مالک علی ترین نے فرنچائز کے متوقع کوچ کیجانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صبر کا "پھول (فلاور)" میٹھا ہوتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اگلے ایڈیشن میں ٹام موڈی کی جگہ اینڈی فلاور ملتان سلطانز کے ہیڈکوچ ہوں گے۔