Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز کنگز الیون پنجاب کے مشترکہ مالک نیس واڈیا نے اس خبر کی تصدیق کر دی ہے کہ رویچندرن ایشون اگلے ایڈیشن میں ہماری فرنچائز کا حصہ نہیں ہوں گے۔ رویچندرن ایشون کی غیرموجودگی میں لوکیش راہول کو ٹیم کا کپتان مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔
رویچندرن ایشون کے تبادلے کے لیے کنگز الیون پنجاب اور دہلی کیپیٹلز کے درمیان مذاکرات جاری ہیں لیکن اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ دیگر چند فرنچائزز بھی ایشون کو ٹیم میں شامل کرنے میں دلچسپی لے رہی ہیں جنہوں نے گزشتہ دو ایڈیشنز میں کنگز الیون پنجاب کی قیادت کی۔
نیس واڈیا نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ بہت قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں لیکن ابھی ہماری فرنچائزز کے ساتھ بات چیت جاری ہے جس میں دہلی بھی شامل ہے اور جیسے ہی یہ معاملہ واضح ہو گا تو ہم اس کا اعلان کر دیں گے۔