Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کی تیاریوں کا آغاز ہو چکا ہے۔ پی ایس ایل فائیو کا ڈرافٹ 6 اور 7 دسمبر کو ہو گا۔ تمام فرنچائزز ڈرافٹ میں جانے سے پہلے صرف ان آٹھ کھلاڑیوں کو ٹیم میں برقرار رکھ سکتی ہیں جنہوں نے پچھلے ایڈیشن میں حصہ لیا تھا۔ اس کے علاوہ تمام فرنچائزز آپس میں کھلاڑیوں کا تبادلہ بھی کر سکتی ہیں۔
ڈرافٹ میں کھلاڑیوں کو چھ کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈ، سلور، ایمرجنگ اور سپلیمینٹری کیٹیگری شامل ہے۔ پی ایس ایل فائیو کے لیے ہر ٹیم صرف 18 کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی۔
پلاٹینم، ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹیگریز میں سے تمام فرنچائزز تین، تین کھلاڑیوں کو اپنی ٹیم میں شامل کر سکتی ہیں۔ سلور کیٹیگری سے پانچ، ایمرجنگ اور سپلیمینٹری کیٹیگریز سے دو، دو کھلاڑیوں کو منتخب کیا جا سکتا ہے۔