Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیو اسمتھ کی بیٹنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے حیرت ہوتی ہے، ان کی کوئی تکنیک نہیں، کوئی اسٹائل نہیں لیکن پھر بھی وہ ایک موثر کھلاڑی ہیں۔ شعیب اختر نے کہا کہ اسمتھ میں دلیری ہے، وہ گیند کی پچ تک پہنچتے ہیں اور انہوں نے عامر کو تین چوکے بھی مارے۔
سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ مجھے نہیں پتا یہ کتنا مشکل ہے لیکن اگر وہ میرے ٹائم پر ہوتے تو میں انہیں تین، چار مرتبہ جبڑے پر مارنے کی کوشش کرتا، میری یہی کوشش ہوتی کہ میں انہیں تکلیف پہنچاؤں لیکن ایک بات ماننی پڑے گی اسمتھ کو تکلیف پہنچانا ناممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیو اسمتھ بہت اچھی کرکٹ کھیل رہے، وہ کم بیک کے بعد سے بہت رنز اسکور کر رہے ہیں، لوگوں کہتے ہیں کہ وہ ٹی ٹوئنٹی کے کھلاڑی نہیں ہیں لیکن اسمتھ نے ثابت کیا ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی کا کھلاڑی بھی ہے۔