Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیم میں شامل فخر زمان اور آصف علی گزشتہ کافی عرصے سے ناقص فارم کا شکار ہیں جس وجہ سے ٹیم انتظامیہ نے دونوں کھلاڑیوں کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں دونوں کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل نہ کیے جانے کا قوی امکان ہے۔
فخر زمان کی جگہ دورہ آسٹریلیا میں شامل تیسرے اوپنر امام الحق کو موقع دیا مل سکتا ہے جبکہ آصف علی کی جگہ خوشدل شاہ کو پلئینگ الیون میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ محمد حسنین کو بھی پلئینگ الیون میں جگہ مل سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق بیٹنگ آرڈر میں بھی تبدیلی کا امکان ہے اور محمد رضوان کو نچلے نمبرز پر بھیجا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف آسٹریلیا نے بھی تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے پیٹ کمنز کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کل پرتھ میں کھیلا جائے گا۔