Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمیر لیگ کے فضول اخراجات کو کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب پر کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں، مشہور اداکار اور گلوکار بھی بھاری معاوضہ لیتے ہیں، اس لیے افتتاحی تقریب کو فضول خرچ قرار دے کر بند کیا جا رہا ہے۔
ان تقریبات میں کیٹی پیری، پٹبل اور ایکون سمیت بھارتی اداکار اور گلوکار بھی پرفارم کر چکے ہیں۔ آئی پی ایل 2020 میں افتتاحی تقریب ہو گی یا نہیں اس بات کا فیصلہ تو نہ ہو سکا تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق مستقبل میں اسے مستقل طور پر بند کر دیا جائے گا۔
گزشتہ برس آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب پلوامہ حملوں کی وجہ سے منسوخ کر دی گئی تھی اور بچنے والے 20 کروڑ بھارتی فورسز کے ہلاک فوجی افسروں کے اہلخانہ میں تقسیم کیے گئے تھے۔