Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

Pakistan in Australia 2019

شادی ہے لیکن میچ نہیں چھوڑ سکتے۔ امریکا میں نئے جوڑے نے اپنی شادی کے دن بھی میچ مِس نہیں کیا۔ امریکی ریاست مشی گن کے رہائشی شادی کے بعد گھر پہنچے تو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ سے لطف اندوز ہوئے۔ پاکستانی شائق کرکٹ حسن تسلیم نے اس حسین لمحے کو یادگار بنانے کے لیے تصویر آئی سی سی کو بھیج دیں۔
آئی سی سی نے بھی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جوڑے کی تصویر لگائی۔ حسن تسلیم نے اپنے پیغام میں کہا کہ کئی سال سے مشی گن میں رہ رہے ہیں، میچ رات میں چاہے جتنے بجے بھی ہو یا کوئی بھی اہم دن ہو وہ میچ مِس نہیں کرتے۔
دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم کے کپتان اسکرین پر نظر آ رہے تھے اور انہوں نے بھی آئی سی سی کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس خاص دن پر اپنا کردار ادا کرنے پر خوش ہوں۔