Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سندھ نے بلوچستان کو 123 رنز سے شکست دے کر قومی انڈر-19 ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ قومی انڈر-19 ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں سندھ نے اسپنرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت بلوچستان کو 123 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
سندھ انڈر-19 کرکٹ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے صائم ایوب اور محمد طحہٰ کی نصف سنچریوں کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 250 رنز بنائے۔ جواب میں بلوچستان کی ٹیم 127 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
اسپنرز عامر علی نے 4 اور آرش علی نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سندھ کے اوپنر صائم ایوب کو مین آف دی فائنل کا انعام دیا گیا۔
ایونٹ میں 153 رنز اور 13 شکار کرنے والے سندھ کے کپتان محمد طحہٰ کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔