Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلوی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹسمین ایڈم گلکرسٹ نے ممبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہندر سنگھ دھونی کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔ ایڈم گلگرسٹ نے کہا کہ دنیائے کرکٹ میں مہندر سنگھ دھونی نے ثابت کیا کہ وکٹ کیپر بیٹسمین بھی بہترین انداز میں ٹیم کی قیادت کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے بہت کامیابی حاصل کی، انہوں نے خود کو بہترین کپتان منوایا اور دھونی کا وکٹ کیپنگ میں انداز بہت مختلف ہے۔
ایڈم گلکرسٹ نے کہا کہ اگر وہ آسٹریلیا کی جانب سے وکٹ کیپنگ کر رہے ہوتے تو کوچز یقیناً ان کی تکنیک کو خراب قرار دیتے لیکن ان کا مختلف انداز ہی ان کی کامیابی کی ایک وجہ ہے جس سے بھارتی ٹیم کو بھی فائدہ ہوا ہے۔
ایڈم گلکرسٹ نے ریشب پانٹ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ دھونی سے جتنا سیکھ سکتے ہیں سیکھ لیں لیکن دھونی بننے کی کوشش مت کریں۔