Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹسمین ایڈم گلکرسٹ نے آئندہ سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فیورٹ ٹیمیں بتا دیں۔ ایڈم گلکرسٹ کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کسی بھی ٹیم کو فیورٹ قرار دینا بہت مشکل ہوتا ہے لیکن میں سمجھتا ہوں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم اور میزبان ٹیم آسٹریلیا سب سے زیادہ فیورٹ ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر سکتی ہیں۔ ایڈم گلکرسٹ کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے حوالے سے کہنا تھا کہ ورلڈکپ اسٹیج پر پاکستان کو کمتر نہیں سمجھا جا سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی میں اس وقت نمبرون پوزیشن پر موجود ہے، یہ ٹیم بھی سیمی فائنل میں جگہ بنا سکتی ہے۔ آئندہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز 18 اکتوبر سے آسٹریلیا میں ہو گا۔