گزشتہ چار سال سے پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم کے ہیڈکوچ کی ذمہ داری نبھانے والے ڈین جونز پی ایس ایل کے پانچویں سیزن میں اسلام کے کوچ نہیں ہوں گے۔ ڈین جونز نے ویڈیو پیغام کے ذریعے اعلان کیا کہ وہ پانچویں سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ نہیں ہوں گے جبکہ انہوں نے بتایا کچھ روز بعد کوئی بڑی خبر سامنے آئے گی۔
ڈین جونز کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو ایک نئے کوچ کی تلاش ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سال اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ بہت اچھے گزرے، ہم نے دو مرتبہ پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتا اور اس ٹیم سے کئی کھلاڑی پاکستان کرکٹ ٹیم میں بھی آئے۔
ڈین جونز نے اسلام آباد یونائیٹڈ سے علیحدہ ہونے کے بعد افسوس کا اظہار بھی کیا۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل فائیو میں ڈین جونز کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ہوں گے۔