بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے گزشتہ ماہ ساؤتھ افریقہ کے خلاف 254 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی 25ویں ٹیسٹ سنچری تھی۔ ویرات کوہلی نے بھارت میں طویل دورانیے کی کرکٹ کھیلتے ہوئے 11 مختلف میدانوں میں سنچری اسکور کی ہے۔ ویرات کوہلی بھارت کے سب سے زیادہ مختلف میدانوں میں سنچری اسکور کرنے والے بیٹسمین ہیں۔
بھارتی کپتان سے قبل یہ ریکارڈ دنیائے کرکٹ میں سو سنچریاں بنانے والے واحد بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کو حاصل تھا جنہوں نے بھارت کے دس مختلف میدانوں میں سنچری اسکور کی ہوئی تھی۔ راہول ڈریوڈ اور ورندر سہواگ نے 9 مختلف میدانوں میں سنچری اسکور کی ہوئی ہے۔
پاکستان میں یہ منفرد ریکارڈ یونس خان کو حاصل ہے جنہوں نے سات مختلف میدانوں میں ٹیسٹ سنچری اسکور کر رکھی ہے جس میں متحدہ عرب امارات کے بھی تین گراؤنڈ شامل ہیں۔