Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلیا کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں بھی کپتانی کریں گے۔ ایرون فنچ کو ناردرن سپر چارچرز کی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ایرون فنچ دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں جس ٹیم کی قیادت کریں گے اس میں بین اسٹوکس، عادل رشید، کرس لین، ڈیوڈ ولے شامل ہوں گے۔
ناردرن سپر چارچرز کے کوچ ماضی میں آسٹریلوی ٹیم کی کوچنگ کرنے والے ڈیرن لیمن ہوں گے۔ ایرون فنچ کہتے ہیں کہ ایک نئے طرز کی کرکٹ میں پہلی مرتبہ ٹیم کی قیادت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیرن لیمن کو بہت اچھی طرح جانتا ہوں، ٹیم میں بہت سے انگلش اور غیرملکی میچ ونر کرکٹرز ہیں جو کہ ناردرن سپر چارچرز کو ایک مضبوط ٹیم بناتے ہیں۔
ناردرن سپر چارچرز کی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ لارن ونفیلڈ خواتین ٹیم کی قیادت کریں گی۔