بھارتی ٹیم کے تجربہ کار اسپنر رویچندرن ایشون آئندہ آئی پی ایل سیزن میں دہلی کیپٹلز کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔ رویچندرن ایشون گزشتہ آئی پی ایل میں کنگز الیون پنچاب کی نمائندگی کر رہے تھے۔ کنگز الیون پنجاب نے دہلی کیپٹلز کی ٹیم کے ساتھ کھلاڑی کے تبادلے کی ڈیل کی ہے۔ ایشون کی جگہ جگیدیشا سچھتھ کو کنگز الیون پنجاب کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ کنگز الیون پنجاب کو ڈیل کے تحت دہلی کیپٹلز کیجانب سے 1.5 کڑور روپے بھی ملے ہیں۔ کنگز الیون پنجاب نے ٹریڈ ڈیل میں کیوی فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ کی بھی مانگ کی تھی لیکن دہلی کیپٹلز کی انتظامیہ اس پر راضی نہیں ہوئی۔ ایشون کو آئندہ سیزن میں 7.6 کروڑ روپے دیئے جائیں گے۔ یاد رہے رویچندرن ایشون کنگز الیون پنجاب کی قیادت کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ امکان ہے اب لوکیش راہول ٹیم کی قیادت کریں گے۔